مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے منگل کو علی الصبح صہیونی اعلان کیا ہے کہ صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر حملے کے لئے پہلی مرتبہ "الارفد" نامی ڈرون طیارے کو استعمال کیا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایلات میں دفاعی سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی تھی۔
یاد رہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حملوں کے ردعمل میں صہیونی تنصیبات پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ تنظیم نے کئی مرتبہ اپنے بیانات میں حملوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ